You are currently viewing محسنہ جیلانی:لندن، برطانیہ
محسنہ جیلانی:لندن، برطانیہ

محسنہ جیلانی:لندن، برطانیہ

ڈاکٹر مہوش نور

اصل نام: محسنہ جیلانی

قلمی نام: محسنہ جیلانی

پیدائش: علی گڑھ

مہجری فکشن نگاری کی دنیا میں ایک قابل اعتبار نام محسنہ جیلانی کا بھی ہے۔محسنہ جیلا نی علی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور وہیں سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔الہ آباد یونیور سٹی سے منشی کامل اور منشی فاضل کا امتحان پاس کیا اور صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔پھر جب لندن آئیں تو یہاں سے درس و تدریس کا ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔وہ بی بی سی اردو سروس کے “برگ گل” میں بھی حصہ لیتی تھیں۔ان کے افسانوں کا مجموعہ”عذاب بے زبانی کا”جو1998 میں منظر عام پر آیا۔محسنہ جیلانی نے بچوں کے لیے بھی دلچسپ کہانیاں لکھیں۔

کھلونا،نونہال جیسے بچوں کے رسائل میں وہ نہال چغتائی کے نام سے لکھتی تھیں۔محسنہ جیلانی نے ایک ناول بھی لکھا تھا ۔ نو ابواب مکمل کرنے کے بعد آخری باب تقریباً تکمیل کے قریب ہی تھا کہ کچھ گھریلو پابندیوں کی وجہ سے مکمل نہ کرسکی۔محسنہ جیلانی کی شادی ایک مستند صحافی اور براڈ کاسٹر آصف جیلانی سے ہوئی تو محسنہ نے محسنہ جیلانی کے نام سے لکھنا شروع کردیا۔جس سنجیدگی کے ساتھ انہوں نے اردو دنیا میں اپنے لیے جگہ بنائیں اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ محسنہ کا سفر ابھی باقی ہے۔انہیں اور بھی بہت کچھ لکھنا ہے۔

Leave a Reply