You are currently viewing ڈاکٹر خالد سہیل: ٹورنٹو ،کینیڈا
ڈاکٹر خالد سہیل: ٹورنٹو ،کینیڈا

ڈاکٹر خالد سہیل: ٹورنٹو ،کینیڈا

ڈاکٹر مہوش نور

پیدائش: 9جولائی1952

ڈاکٹر خالد سہیل  بیک وقت ایک مشہور ماہر نفسیات ،افسانہ نگار ،ناول نگار،ادیب اور شاعر ہیں۔ڈاکٹر خالد سہیل 9جولائی1952 کو کراچی میں  پیدا ہوئے۔والد کا نام پروفیسر عبد الباسط تھا۔جو 1947 میں امرتسر سے لاہور آئے اور پھر 1954 میں لاہور سے کوہاٹ ہجرت کی۔وہ گورنمنٹ کالج کوہاٹ میں بھی شعبہ ریاضی کے استاد رہے۔ڈاکٹر خالد سہیل نے پشاور سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔بی ایس سی مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر خالد سہیل نے 1974 میں خیبر میڈیکل کاج ،پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ایک سال ہاوس جاب کرنے کے بعد ایران چلے گیے ۔1977 میں کینیڈا کی میموریل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔1983 میں  ایف آرسی پی کی سند حاصل کی۔کچھ سالوں تک موصوف نے مختلف ہسپتالوں میں کام کیا۔ڈاکٹر خالد سہیل 1955 سے لے کر اب تک اپنی کریٹو سائیکو تھراپی کلینک میں کام کر ہے ہیں۔موصوف نہ صرف بہترین ماہر نفسیات  اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں بلکہ انہیں اردو ادب سے بھی گہرا لگاو ہے۔ڈاکٹر خالد سہیل کے افسانے،کالمز،شاعری اور تراجم وغیرہ مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر خالد سہیل مختلف الجہات تخلیق کار ہیں۔ اور یہ ان کی تخلیقی صلاحیت ہی ہے جو ان کو اردو ادب کی دنیا میں منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

 ڈاکٹر خالد سہیل پیشے کے اعتبار سے ماہرنفسیات ہیں جس کا عکس ان کے افسانوں میں بھی جابجا نظرآتاہے۔ اس کے علاوہ نفسیاتی بشرپر “انفرادی اور معاشی نفسیات” کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھ دی ہے۔ فکشن کے علاوہ انھیں دنیا کے لٹریچر سے جو بھی مضامین پسند آئے ان کے انگریزی میں ترجمے کردیئے۔ڈاکٹر خالد سہیل کی تقریباً 66 کتابیں اردو اور انگریزی میں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔ان کتابوں میں ادبی موضوعات پر بھی کتابیں ہیں اور نفسیاتی مسائل پر بھی،لیکن  زیادہ تر نفسیاتی مسائل سے متعلق کتابیں ہیں۔

 ان کے افسانوی مجموعوں اور تراجم کی کتابوں کے نام حسب ذیل ہیں۔

فکشن

“زندگی میں خلا” اشاعت 1986، “دوکشتیوں میں سوار”اشاعت 1990، “ٹوٹا ہوا آدمی”، اشاعت 1992، “دریا کے اس پار”اشاعت 1995، “دھرتی ماں اداس ہے” اشاعت: 1999

تراجم

  ۔Bhagwan, Eman, Insan (خدا ، ایمان، انسان) اشاعت :1987

۔ مغربی عورت، ادب اور زندگی (لسانی لٹریچر):1988

۔ کالے جسموں کی ریاضت(Struggle of Black People) :1990

۔ ورثہ (Inheritance) دنیا کی لوک کہانیوں سے انتخاب:1995

۔ سوغات اس کتاب میں مختلف ممالک کی لوک کہانیوں کا انتخاب وترجمہ ہے:1995

۔ پنجابی زبان میں ڈاکٹر کالد سہیل نے ایک کتاب لکھی ہے، ایک پیروج زنجیر:1994

ڈاکٹر خالد سہیل نے انگریزی زبان میں بھی کتابیں لکھی ہیں جن کے نام یہ ہیں

(1)Page of My heart (Poetry)1997

(2)Breaking The Cycle (Short Stories)1986

(3)A Broken Man (Novella)1993

(4)Encounters with Depression (Psychotteapy)1988

(5)Growing Alone Growing Together (Marital Therapy) 1989

(6)From One Culture to Another (Psychcology)1990

(7)Mixed Marriage (sociology)1993

(8)Strangers Car (Group Therapy)1995

(9)Schizophrinia Accepting A Challenge (Pshychotherapy)1996

(10)Therapeutic Encounters (Pshychotherapy)

(11)From Islam to Secular Humanism (Philosphy)2001

Leave a Reply