You are currently viewing بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سیمنار

بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سیمنار

سلام علیکم

تمام احباب کا بہت شکریہ کہ آپ نے بین الاقوامی سمینار میں  دلچسپی دکھائی اور رجسٹریشن کرایا۔

چند گذارشات  درج ذیل ہیں :

۱۔      ہمارا مقصد ۲۰۱۹  کی کسی ایک  تخلیقی ، تنقیدی یاتحقیقی  نگارش  کا جائزہ  پیش کرنا ہے ۔

جیسے ۲۰۱۹  کی کسی ایک غزل یا کئی غزلیں ،ایک نظم یا کئی نظمیں  کوئی ایک افسانہ  یا ناول ، سفرنامہ ، تنقیدی کتاب ، مضمون ، خاکہ  یا کسی تحریر  پر  تبصرہ و تجزیہ کرنا۔ اسی طرح ۲۰۱۹ کے ناول یا افسانے یا  خاکے وغیرہ وغیرہ  ۔ اس  سے ۲۰۱۹ کے ادبی رویے اور رجحانات کا ایک مجموعی   اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

۲۔      ہم تمام احباب  کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آ پ نے اپنے عنوانات ارسال کیے ہیں ۔ اگر  مندرجہ بالا   زمرے میں آ پ کا  عنوان نہیں آتا تو آ پ کل تک تبدیل کرسکتے ہیں ۔  میل کے ذریعے ہمیں اطلاع دیں ۔

۳۔     تمام شرکاء کو سیمنار میں شرکت کا سرٹیفکٹ دیا جائے گا ۔اگر سیمنار کے بعد  دس دنوں کے اندر  اپنا مضمون /مقالہ  بھیج دیں ۔

       کیونکہ سیمنار میں پڑھے گئے تمام مقالے/ مضامین کو ڈیجٹل بک  کے طور پر شائع کیا جائے گا۔

۴۔    بعض احباب  نے صرف شرکت کے لیے فارم بھرا ہے ۔ ہم ان کا بھی استقبال کرتے ہیں ۔

۵۔    آن لائن سیمنار میں  ۵ سے ۷ منٹ کا وقت دیا جائے گا ۔ اس کی پابندی ضروری ہے ۔

۶۔    میل کے ذریعے آ پ اپنا نام اردو اور انگریزی میں اسی طرح لکھیں  جس طرح آ پ سرٹیفکٹ  میں نام چاہتے ہیں ۔

نوٹ :     (الف) میل    کا جواب لکھتے ہوئے اسی میل میں  جواب نہ دیں  بلکہ الگ سے  ہمیں انفرادی طور پر میل کریں ۔ تاکہ  ڈیٹا  بنانے میں ہمیں آسانی ہے۔

       (ب)  کل شام تک  ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے ویب سائٹ پر تمام پروگرام کی تفصیلات  شائع کر دی جائیں گی۔ اس لیے ایسوسی ایشن کو ویب سائٹ دیکھتے رہیں ۔

       (ج)   عین ممکن ہے کہ ہم واٹس ایپ کا ایک گروپ بنا دیں ۔ لیکن اس میں غیر ضروری۔ مسیج   لکھنے سے پرہیز کریں ۔

 نیک تمناؤں کے ساتھ

خواجہ محمد اکرام الدین

چئیر مین

Leave a Reply