ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی عین شمس یونیورسٹی ، قاہرہ ، مصر میں اردو کی استاد ہیں ۔ گزشتہ دنوں مصر کی کانفرنس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ مصر میں اردو اساتذہ اور طلبہ کی اتنی بڑی تعداد ہے مگر اب تک یہاں سے تخلیقی جوہر سامنے نہیں آئے ہیں ۔ مگر خوشی کی بات ہے کہ دو تین ماہ کے اندر ہی اساتذہ اور طلبہ اس جانب مائل ہوئے اور شعری تخلیقات سامنے آنے لگیں ۔
اللہ کرے یہ سلسلہ برقرار رہے اور ان کی شعری صلاحتیوں کو جلا ملے۔ (ادارہ)
- ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی ،
- عین شمس یونیورسٹی ، قاہرہ
- گلاب اور شہد كى مكھی
جمتی ہے ایک بڑی بھیڑ کی نظر شہد کی مکھی پر
غور کرتی ہے اس کے سب کاموں پر
دھیان کرتی ہے اس کی دستکاری پر
شہد کا چھتا بناتی ہے کیسے
دنیا کا پورا چکر لگا سکتی ہے کیسے
اسے کوئی مشکل پیش نہیں آتی
کسی گلاب کی محبت میں
اعلیٰ مہارتیں رکھتی محبت کے حلقوں میں
تیز ہے بازارِ حسن کی جگہ کا اندازہ لگانے میں
ماہر ہے گلابوں کے احساسات سے فائدہ اٹھانے میں
ماہر ہے حیلے بہانے بنانے میں
مہارت حاصل کرتی ہے محبت کے تیروں کے استعمال میں
مہارت رکھتی ہے گلابوں کو گمراہ کرنے میں
بے شمار گلابوں پر چکر لگاتی ہے ایک وقت میں
حسین گلاب چن کر رس چوستی ہے ایک منٹ میں
ہر گلاب کو ترغیب دینے کے لئے
ہر قابلِ تصور حربہ استعمال کرتی ہے
ہر گلاب کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے
مختلف حیلوں کو استعمال کرتی ہے
ہر گلاب کو بہکانے کے لئے
یہی پرانے حربے استعمال کرتی ہے
آنکھوں کی خواہش، میٹھی باتیں اور محبت کی مقناطیسی توانائی
نیا شکار پھنسانے کی تلاش میں اڑتی ہے شہد کی مکھی
کہیں میرے ارد گرد گھومنے والی شہد کی مکھی
بھنور میں پھنسی ہوئی
بھنور میں دھنسی چلی گئی
اے شہد کی مکھی! گلابوں کی ملکہ ہوں میں
اگر دوسرے گلابوں کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے
تو گلابوں کی ملکہ تیرے کاموں کو دیکھ سکتی ہے
تیرے مختلف حربوں کو جان سکتی ہے
اے شہد کی مکھی! تو نے گلابوں کی ملکہ کو چن لیا
تاکہ اوروں کے سامنے فخر کرے
تاکہ باقی شہد کی مکھیوں کو شرمندہ کرے
اے شہد کی مکھی! حسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے
ہماری زندگی بھی بے ثبات ہے
ایک ہی دن میں سوکھ جانے والی گھاس کی طرح
-
جادو
پتہ نہيں يہ جادو كيا تھا
كسى نے جادو كيا ہے مجھ پر
جادو كو اٹھانے كے لئے
اس جادوگر كى تلاش كر رہى ہوں
وه جادو جس نے ميرے دل پر راج كيا
ہلاك كر سكتا ہے مجھے
زنده كر سكتا ہے مجھے
خوشى بخشى ہے مجھے
افسردگى بخشى ہے مجھے
وه جادو ايك ہى وقت ميں
دل كا مرض اور علاج
جادو كو اٹھانے كے لئے
اس جادوگر كى تلاش كر رہى ہوں
اگر مجھے دوباره زندگى مل جائے
تو اس جادوگر كا انتخاب كروں گى
اس كے ساتھ ابدى زندگى گزاروں گى
-
بھائى
ہمارے عہد کی ہولناک
ہمارے عہد کی دہشتناک
حیرت کی بات ہے
پر محبت بھائی تھے
جھگڑا ہوا بھائیوں کے درمیان
مٹ گئی بھائی چارے کی فضا بھائیوں کے درمیان
بن گیا ہے ہر بھائی یکہ وتنہا
بن گیا ہے اندرونی کرب کی مظہر
اذیت کیوں دے جاتی ہے ہم ایک دوسرے کو
ایک دن موت جدا کر دے گی ہم دونوں کو
تفرقے کے بجائے آپس میں محبت گر ہو
کون مقرر کرے گا ان بھائیوں کو
کون دے گا مستقبل کی بشارت
درد وکرب کی تبدیلی کی بشارت کا
ساری زمین فردوس بننے کا
انتظار کر رہی ہوں
-
دل كى دھڑكن
دل دھڑکتا ہے
دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے
دل کی دھڑکن اور ڈھول کی تھاپ ایک ہی ہے
اس پر کوئی اختیار نہیں
اسے روکنے کی کوشش
اس پر قابو پانے کی کوشش
ایک ناکام کوشش
یہ دھڑکن مضبوط ہوتی ہے
میری زندگی پر حاوی ہوتی ہے
اسے کیسے قابو میں رکھوں
کب ختم ہوگی
اے اللہ! اس دھڑکن سے مجھے چھٹکارا دلائے