پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر
پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر اردو کے نامور ادیب ، محقق اور مترجم ہیں ۔ عرب نژاد یوسف عامر اردو کے اردو کے پروفیسر ہیں ۔دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی “الازہر ” کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور ابھی حکومت مصر میں سینیٹ ممبر ہیں اور مصری سینٹ میں آف دینی کمیٹی چئیرمین ہیں ۔ یہ عہدہ ہمارے جمہوری نظام کے مطابق ایک منسٹر کا ہے ۔یوسف عامر نہ صرف مصر کی ایک عظیم شخصیت ہیں بلکہ اردو دنیا میں بھی ان کی شہرت اور مقبولیت ہے ۔ عرب نژاد پروفیسر یوسف عامر نے ازہر یونیورسٹی سے قاہرہ سے تعلیم حاصل کی ۔ ایم اے اردو مکمل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے اردو میں پی ایچ ڈی کی حاصل کی ۔ پی ایچ ڈی کی تکمیل کے بعد بہ حیثیت اردو پروفیسر ان کا تقرر اپنے مادر علمی جامعہ ازہر میں ہوا۔آپ صدر شعبہ اور ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اور ٹرانسلیشن ، ازہر یونیورسٹی کے عہدے پر فائز رہے ۔ ایم ۔اے اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تقریباً ۳۵ اردو اسکالرس کے نگراں رہے ہیں ۔ ازہری سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے پروگرام ڈائریکٹر اور ایڈٖیٹر ان چیف بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے۔ علاوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی علمی اداروں کے ممبر بھی ہیں ۔ اردو کے استاد کی حیثیت سے کئی ملکوں کا سفر کیا اور علمی و ادبی سیمناروں میں شرکت کی ۔
علمی و ادبی مضامین ، کتب اور تراجم کے میدان میں پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر کے 88 اہم تصانیف وتالیفات ہیں ۔ انجمن ترقی اردو ہند ، نئی دہلی سے ان کی مشہور اور مقبول کتاب ” جدید اردو اور عربی شاعری کا تقابلی مطالعہ ” کے ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ان کی اہم تصانیف میں چند اہم کے نام یہ ہیں :
- اردو اور عربی تنقید میں ترقی پسند تنقید
- مقدمہ شعرو شاعری میں عربی تنقید کے اصول
- اردو غزل میں معاصر فرد کے مسائل
- نائن الیون کے بعد جدتر اردو غزل کا منظر نامہ
- اردو اور عربی شاعری میں کلچر کا استعمال
- ہندی اسلامی فن تعمیر
- اردو اور عربی میں ابلیس بہ حیثیت کردار
- معاصر عربی کہانی : تعارف اور اہم کہانیوں کا ترجمہ
- شبلی نعمانی کی سیرة النبی کا تنقیدی جائزہ
وقت کی تنگی کی وجہ سے تمام تصانیف کا ذکر تو نہیں کیا جاسکتا مگر ان کی تحریروں کے موضوعات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے کئی علمی اور فنی جہتوں کو اپنی تحریر میں سمویا ہے ۔ اردو کے شعری ونثری اصناف پر کافی تعداد میں آپ کی تصنیفات ترجمہ کی شکل میں موجود ہے جس سے عربی ادب سے واقف افراد استفادہ کر رہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر کو ان کی اخدمات کو دیکھتے ہو ئے کئی اداروں نے انعام و اکرام سے نواز ا ہے ۔