You are currently viewing پروفیسر ظفرالدین کی موت علم و ادب کا ایک اور خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن

پروفیسر ظفرالدین کی موت علم و ادب کا ایک اور خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن

پروفیسر ظفرالدین کی موت علم و ادب کا ایک اور خسارہ: ورلڈ اردو ایسوسی ایشن

یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ کل 5 اپریل کو اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے پروفیسر ظفرالدین کا انقال ہوگیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ٹرانسلیشن اسٹڈیز میں بحیثیت پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور نہایت فعال اور متحرک تھے۔  ان کی ادارت میں مانو سے اردو کا ایک معتبر رسالہ ”ادب و ثقافت” کے نام سے شائع ہوتا تھا۔ ان کے اچانک انتقال سے اردو زبان اور علم و ادب کا ایک بڑا خسارہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ مرحوم، پروفیسر شہزاد انجم کے بڑے بھائی تھے۔ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن ان کی بارگاہ میں اظہار تعزیت پیش کرتا ہے ۔ اللہ پاک انھیں غریق رحمت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

ورلڈ اردو ایسوسی ایشن، نئی دہلی

Leave a Reply