You are currently viewing روس کی ادیبہ ایرینا میکسی مینکو کاجے این یو میں استقبال

روس کی ادیبہ ایرینا میکسی مینکو کاجے این یو میں استقبال

روس کی ادیبہ ایرینا میکسی مینکو کاجے این یو میں استقبال

بول چال میں انگریزی زبان کی کثرت اردو کے لیے ایک بڑی رکاوٹ: دانشوران

 

ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جے این یو، نئی دہلی اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں روس کی مشہور ومعروف ادیبہ ، مترجم اور اردریڈیوبراڈ کاسٹر ایرینا میکسی مینکو کاجے این یو میں استقبال کیا گیا ۔ اس اہم نشست میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ محمداکرام الدین نے روس میں اردوزبان کی صورت حال پرتبادلہَ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ایرینا میکسی مینکونے روس میں اردو زبان کی خدمت کئی جہتوں سے کی ہیں ۔ ایک تو یہ اردو زبان کی ادیبہ ہیں ، بہترین ریڈیوپرزنٹر ہیں ، بہترین مترجم ہیں ،انہوں نے اردو ادب کے تخلیق کاروں کو روس میں متعارف کرانے کا کام کیا ہے جس میں قرۃ العین حیدر ، کرشن چندر، عصمت چغتائی جیسے قد آورافسانہ نگار قابل ذکر ہیں ۔ پروفیسر ابنِ کنول ، دہلی یونیورسٹی، دہلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ ایرینا میکسی مینکونے روس میں قابل قدر کیا ہے ، قدیم وجدید تخلیق کاروں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں ایرینا میکسی نے روس میں تراجم کے ذریعے متعارف کرایا ہے ۔ خود کئی ریڈیوچینلز سے منسلک ہونے کی وجہ سے روس میں ہندوستانی زبانوں پر بہتر اور بھرپور کام کیا ہے ۔ دیگر ہندوستانی زبانوں کی بہ نسبت اردو زبان سے ایرینا کا لگاوَ گہرا ہے ۔ ایرینا وائس آف رشیا میں بحیثیت انکر، نامہ نگار اردو،ہندی، بنگالی، تمل، پنجابی وغیرہ سمیت ہندوستانی زبانوں کے ماہرین سے ملاقاتی ڈائری نشر کرنے کا خاص اہتمام کیا جس میں اردو کے قلم کاروں سے روسی بڑی تعداد میں متعارف ہوئے ہیں ۔

آج کے پروگرام میں مہمان خصوصی محترمہ ایرینا میکسی مینکونے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس میں اردو کی صورت حال بہترہے مگربہت بہتر نہیں ہے ۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ یہ ہے کہ اردو جاننے والے اب روس میں بھی انگریزی میں بات کررہے ہیں جو اردو زبان کے لیے نیک فال نہیں ہے ۔ مجھے اردو زبان وادب سے محبت اردو سے تہذیبی لگاوَ ہے ۔ موصوفہ نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا تجربہ بھی پیش کیا جس میں مختلف ریڈیوزچینلزسے اپنی وابستگی اور ان سے منسلک تجربات کا اظہار کیا خاص طور پر کیا ۔ روس میں میری کوششوں سے اردو اور ہندی میں ریڈیو گرامرکا اچھا خاصا مواد تیار ہے ۔ ایرینا میکسی نے یہ بھی کہا کہ میکسیکو اور ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نئی نسل کے لیے جلد ہی ایک کورس کا انتظام کیا جائے گا جس میں روس اور ہندوستان کے طلبہ وطالبات آپس میں ایکسچینج پروگرام میں شرکت کر سکیں گے ۔ ساتھ ہی اردو زبان کے لیے ریڈیواور اس جیسے میڈیم قیام جلد میکسیکو میں عمل میں آئے گا ۔ اخیر میں ہندوستانی زبانوں کا مرکز کے چیئرپرسن پروفیسر اوم پرکاش سنگھ نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ایرینا میکسی کا استقبال کیا اور کہا کہ ہندوستان اور روس کا ادبی رشتہ صدیوں پر محیط ہے ۔ مہمان کے ساتھ ہم سب مل کر جلد ہی ایک کارآمد کورس پر کا م کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس نشست میں ڈاکٹر محمد توحید خان، ڈاکٹر شیو پرکاش کے ساتھ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرس موجود تھے ۔

 

Leave a Reply