You are currently viewing مہجری اردو شاعری : روایت ، رجحان اور فکر وفن

مہجری اردو شاعری : روایت ، رجحان اور فکر وفن

مہجری اردو شاعری : روایت ، رجحان اور فکر وفن

Diaspora Urdu Poetry: Tradition, Trend, Thought and Craft

ان شاء اللہ اس موضوع پر سہ روزہ  آن لائن بین الاقوامی کانفرنس  کا انعقاد جنوری کے پہلے ہفتے میں  ہوگا۔

تمام احباب ، اساتذہ ، اسکالرس اور اردو کے شیدائیوں سے علمی و ادبی اشتراک کی درخواست کی جاتی ہے۔

مہجری اردو شاعری: فکر و فن

مہجری اردو شاعری اردو ادب کا وہ روشن باب ہے جو وطن سے دور رہنے والے شعرا کے دل کی دھڑکنوں، تہذیبی احساسات اور شناختی کشمکش کو نہایت خوب صورتی سے بیان کرتا ہے۔ یہ شاعری محض جلاوطنی کے تجربے کا بیان نہیں بلکہ نئی سرزمینوں میں فرد کی تہذیبی بقا، زبان کی پاسداری، یادِ وطن، تنہائی، عدمِ شناخت، ثقافتی میل جول اور بین الثقافتی مکالمے کا معتبر ادبی اظہار ہے۔مہجری شعرا نے فکر کی سطح پر اردو کے روایتی شعری سرمایے کو بین الاقوامی تجربات کے ساتھ جوڑا، اور فن کے اعتبار سے علامت، استعارہ، جدید حسیت اور نئی تکنیکوں کے ذریعے اردو شاعری کو نئے امکانات عطا کیے۔ ان کا کلام اس بات کی شہادت ہے کہ زبان اپنی سرحدوں سے نکل کر بھی سانس لیتی ہے، بدلتے ہوئے معاشرتی اور تہذیبی حالات میں خود کو نئے رنگوں میں ڈھالتی ہے اور ایک عالمی ادب کا حصہ بنتی ہے۔

اس موضوع کی اہمیت اس لیے مسلم ہے کہ مہجری شاعری نہ صرف اردو زبان کے ارتقا کی گواہ ہے بلکہ اردو کے عالمی دائرۂ اثر کو بھی واضح کرتی ہے۔ اس کی افادیت یہ ہے کہ یہ ادب، تہذیب، لسانیات، سماجیات اور ثقافتی مطالعات سے وابستہ محققین کے لیے نئے زاویے فراہم کرتی ہے، ساتھ ہی اردو کے محبین کو یہ احساس دلاتی ہے کہ اردو محض برصغیر کی زبان نہیں رہی بلکہ ایک عالمی ادبی روایت کا حصہ بن چکی ہے۔مختصر اً یہ کہا جاسکتا ہے کہ مہجری اردو شاعری فکر و فن کے امتزاج سے نہ صرف اردو ادب کے خزانے میں اضافہ کرتی ہے بلکہ وقت اور مکان کے بدلتے تناظر میں اردو زبان کی وسعتوں اور اس کی بین الاقوامی معنویت کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

ممکنہ موضوعات :

 نوٹ:  صرف  برصغیر سے  باہر  مقیم  شعرا اور ان  کی شاعری  پر مقالے لکھے جاسکتے ہیں ۔

  • مہجری  شاعری کی  روایت
  • مہجری شاعری کے موضوعات
  • موجود دور میں مہجری شاعری کے رجحانات و رویے
  • یوروپ  میں اردو شاعری
  • امریکہ میں ارد و شاعری
  • افریقہ میں اردو شاعری
  • خلیجی ممالک  میں اردو شاعری
  • مہجری  شاعرات
  • مہجری  نعتیہ شاعری
  • مہجری  مرثیہ نگاری
  • اردو کے کسی شاعر  کے  فکر وفن  کا تنقیدی /تجزیاتی مطالعہ
  • کسی نظم یا مجموعۂ کلام  کا  تنقیدی جائزہ
  • کسی  نظم / غزل/گیت/مثنوی/ نعت کے اسلوب  پر تبصرہ
  • کسی  نظم / غزل/گیت/مثنوی/ نعت کے فکر وفن پر تبصرہ
  • کسی شاعر کا تخلیقی    رجحان و رویہ
  • کسی شاعرکا اسلوب
  • مخصوص خطے کا  علاقائی  رنگ
  • اور بھی ااسی طرح کے موضوعات کا انتخاب کیا جاسکتا ہے

نوٹ:   کسی بھی طرح کی معلومات  کے لیے  مندرجہ  ذیل  ای میل اور واٹس ایپ پر مسیج  بھیج سکتے ہیں ْ

رجسٹریشن کا لنک :

https://docs.google.com/forms/d/1gE4njajGWmkbi4jG-W3dA_8Tlt8dfi-45TbPo3Tpfng/preview

worldurduassociation@gmail.com

+91- 9891765225, 9717977743, 8755447667,

Leave a Reply