ہمارا عزم
عالمی سطح پراردو زبان و تہذیب کا فروغ ، بقا اور تشہیر
اغراض و مقاصد
- دنیا کےمختلف گوشوں میں موجود اردو کے اساتذہ /ادیبوں / شاعروں/ فکشن نگاروں/صحافیوں/ طلبہ وطالبات اور قلمکاروں سے رابطہ و اشتراک اور باہمی تعاون
- نئی نسل کے ادیبوں اور قلمکارو ں کی حوصلہ افزائی
- اردو تدریس کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل کی فراہمی کی کوشش
- اردو کے مہجری ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت
- اردو کی نئی کتابوں پرتبصرے اور اس کی رسائی کے امکانات کی تلاش
- مہجری ادیبوں پر مبنی انسائیکلو پیڈیا کی تیاری
- دنیا کے مختلف ممالک میں سالانہ سیمنار و مشاعرہ کا انعقاد
ورلڈ اردو ایسوسی ایشن (نئی دہلی ۔ انڈیا) کا تعارف
Reg.No:18865218463
ورلڈ اردو ایسوسی ایشن ،نئی دہلی ایک غیر سرکاری اورخود مختار ادبی تنظیم ہے۔دنیا بھر میں اردو کے احباب، ادارے اور تنظیموں سے اشتراک و تعاون کی غرض سے اس ٹرسٹ کا قیام عمل میں آیا۔ اس ادارے کا مقصد اردو زبان وتہذیب کا فروغ اور باہمی اشتراک ہے۔اردوزبان صرف برصغیر کی زبان نہیں بلکہ ایک بڑی تہذیب کی علمبردار ہے۔اردوفن پاروں میں موجود ذخائر برصغیر کی شاندارتہذیبی روایات کی امین ہیں ۔ان تہذیبی روایات کی بازگشت تمام ادبی اصناف میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔برصغیر کی گنگا جمنی تہذیب جو صدیوں پر مشتمل ہے اور جس کے لیے ہر دور میں امن وآشتی کے شیدائی افراد نے جدوجہد کی ہے ،ان سب کی شاندار تاریخ اردوادب کا ایک اہم اورتابناک حصہ ہے۔اس تابناک تہذیبی روایات سے پوری دنیا استفادہ کررہی ہے۔اردوزبان اب عالمی زبان کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ اردوکی متعدد نئی بستیوں میں اردوزبان تین بڑی زبانوں کے صف میں جگہ بنا چکی ہے۔ظاہر ہےیہ اردوکی اثرپذیری ہے۔اردواولین زمانوں سے ہی ایک سیکولراور غیرجانبدار زبان کا کردار ادا کرتی آئی ہے اورآج بھی اسی شاندار اورتابناک مستقبل کے ساتھ رواں دوراں ہے۔ اردوکی عالمی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اردوکی سمت ورفتار کاتعین فردواحد کے لیے ناممکن نہیں تو مشکل ضرورہے، کیوں کہ اب یہ زبان برصغیر کی چہار دیواری سے نکل کر متعدد براعظموں میں پھیل چکی ہے۔ امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا، یوروپ کے ساتھ ایشیا کے متعدد ملکوں میں یہ زبان ایک انفرادی شناخت حاصل کرچکی ہے ۔ اردوزبان کا دائرہ اثر عوام وخواص کے ساتھ ساتھ عصری درس گاہوں تک بھی پہنچ چکی ہے۔ اس مقبول ومعروف اور اہم زبان یعنی برصغیر کی تہذیبی زبان کی وسعت اور پھیلاؤ کے لیے ’’ ورلڈ اردوایسوسی ایشن‘‘ کا قیام ناگزیر تھا۔ چناں چہ اردوکے دائراثر کو مزید وسعت اور مستحکم کرنے لیے ’’ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن ، نئی دہلی‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اردو کی نئی بستیوں سے محبانِ اردو کو اس تنطیم سے جوڑنے کی کوشش ہورہی ہے، ساتھ ہی اردو کی تمام بستیوں میں سنجیدہ علمی و ادبی مجلسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں آپ سب سے مشورے اور تعاون کی گزارش ہے۔ اہم مقاصد: دنیا کےمختلف گوشوں میں موجود اردو کے اساتذہ /ادیبوں / شاعروں/ فکشن نگاروں/صحافیوں اور قلمکاروں سے رابطہ اور اشتراک نئی نسل کے ادیبوں اور قلمکارو ں کی حوصلہ افزائی اردو تدریس کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل کی فراہمی کی کوشش اردو کے مہجری ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت اردو کی نئی کتابوں پرتبصرے اور اس کی رسائی کے امکانات کی تلاش مہجری ادیبوں پر مبنی انسائیکلو پیڈیا کی تیاری دنیا کے مختلف ممالک میں سالانہ سیمنار و مشاعرہ کا انعقاد
World Urdu Association (WUA): An Introduction
Reg.No:18865218463