سید اقبال حیدر ( فرینکفرٹ جرمنی)
’’ورلڈ اردو ایسوسی ایشن ‘‘ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ یہ ایک عالمگیر تحریک ہے۔ جو اردوزبان وادب اور تہذیب وثقافت کو عالمی سطح پر فروغ و استحکام اور مضبوطی دلانے کی سمت میں گامزن ہے۔سفیر اردو پروفیسر خواجہ اکرام الدین صاحب کی جد و جہد ،سوچ وفکر اور جذبہ واخلاص کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایسوسی ایشن اردوزبان وادب کو عالمی سطح پر صحت وتوانائی عطاکرے گا۔ اس کے لیے سفیر اردو پروفیسر خواجہ اکرام الدین صاحب اور ایسوسی ایشن کے اراکین و ممبران قابل مبارکباد ہیں۔