You are currently viewing اردو میں رومانی شاعری

اردو میں رومانی شاعری

اردو  میں روامنی  شاعری کے عنوان سے ڈاکٹر تقی عابدی نے ورلڈ اردو اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار  میں پُر مغز خطاب دیا ۔ اس جلسے کی صدارت پروفیسر ابن کنول اور پروفیسر انوار پاشا نے کی ۔ ُپروفیسر خواجہ اکرام نے اپنے استقبالیہ کلمات میں ورلڈ اردو اسوسی ایشن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم بین الاقوامی سطح پر اہل اردو کے درمیان ربط و اشتراک کے لیے بنائی گئی ہے ۔تقی عابدی نے اس کو شش کو سرہاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا ۔ انھوں نے اپنے خظاب میں روامنی شاعری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم لوگوں نے رومانی شاعریپر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے حالانکہ یہ سرمایہ اردو کی شاعری میں ایک  بیش قیمت اضافہ ہے ۔اس کے بعد انھوں نے اختر شیرانی کی شاعری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا بعد ازشاں پروفیسر ابن کول اور انور پاشا نے صدارتی تقریر پیش کی ۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply